18 اکتوبر 2010 - 20:30

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اہم مسئلہ ہے ،تمام سیاسی قیادتوں کو مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بات جنرل اسپتال لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں امن و امان کیلئے تمام اداروں کو انفارمیشن شیئرنگ کرنی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایجنسیاں رحمان ملک کے ماتحت نہیں، خودمختار ہیں ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی جعلی ڈگری کے خلاف ہیں تاہم اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ماہ رمضان سے پہلے چینی کے ممکنہ بحران سے متعلق سوال پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے پہلے چینی کے بحران یا دیگر اشیاکی قیمتوں میں اضافے پر سخت کارروائی کی جائیگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ہے اور اس کا سوچ بھی نہیں سکتی۔امریکی صدر کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک کی جانب ایک حالیہ بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرانہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت ہر وہ کام کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہوگا، اور ہم صرف اپنے عوام کو جواب دہ ہیں۔  ..........

/110